다음을 통해 공유


مائیکروسافٹ ازیورمارکیٹ پلیس سے ورڈ پریس بلاگ سیٹ اپ کریں

اس ٹیوٹوریل میں مائیکروسافٹ ازیورمارکیٹ پلیس سے ایک ورڈ پریس بلاگ کی سائٹ کو سیٹ اپ کرنے کا طریقہ کاردکھایا گیا ہے۔ اس ٹیوٹوریل کے آخر تک آپ کا اپنا ورڈ پریس بلاگ مائیکروسافٹ ازیور پرتعینات ہوچکا ہوگا۔

مائیکروسافٹ ازیور مارکیٹ پلیس مائیکروسافٹ کی مقبول ویب سائٹس ، تیسری پارٹی کمپنیوں کی ویب سائٹس، اور اوپن سورس سافٹ ویئر فراہم کرتا ہے۔ ویب سائٹس مقبول فریم ورکس کی ایک وسیع رینج پر تعینات کی جا سکتی ہیں، مثال کے طور پر ورڈپریس، ڈاٹ نیٹ ، نوڈ جے ایس ، پی اییچ پی ، اور جاوا۔

ورڈپریس منتخب کریں اور ازیور ایپ سروس ترتیب دیں

ازیور پورٹل میں لاگ ان کریں اور نیو پر کلک کریں

Azure Portal

ورڈپریس تلاش کریں، اور اس کے بعد ورڈپریس پر کلک کریں

Wordpress

تخلیق کریں پر کلک کریں

 Create

ویب ایپلیکیشن باکس میں ویب ایپلیکیشن کے لئے ایک نام درج کریں

ایک ریسورس گروپ منتخب کریں یا ایک نیا تشکیل دیں

ایک ایپ سروس پلان/مقام منتخب کریں یا ایک نیا تشکیل دیں

ڈیٹا بیس کلک کریں، اور پھر نئے ایس کیو ایل ڈیٹا بیس بلیڈ میں ایس کیو ایل ڈیٹا بیس کی تشکیل کے لئے ضروری مواد فراہم کریں

 نئے ایس کیو ایل ڈیٹا بیس بلیڈ میں، اوک پر کلک کریں

 ورڈپریس بلیڈ میں، قانونی شرائط کو قبول کریں، اور پھر کریئیٹ پر کلک کریں

Database

ازیور ایپ سروس، ویب اپلی کیشن کوعام طور پر ایک منٹ سے بھی کم وقت میں تخلیق کرتا ہے۔ آپ پورٹل کے سب سے اوپر کی گھنٹی آئکن پر کلک کر اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔

 Progress

اپنے ورڈپریس ویب اپلیکیشن کا نظم شروع کریں

 جب ویب اپلی کیشن کی تخلیق مکمل ہو جا ئے تو ازیور پورٹل میں ریسورس گروپ میں تشریف لے جائں جہاں آپ ویب اپلی کیشن اور ڈیٹا بیس دیکھ سکتے ہیں

Resource Groups

 ریسورس گروپ بلیڈ میں، ویب اپلی کیشن پر کلک کریں

resourcegroup

 ویب اپلی کیشن بلیڈ میں، برآوز پر کلک کریں

 browse-web

 ورڈپریس خوش آمدید صفحے میں، ورڈپریس کی مطلوبہ معلومات درج کریں، اور پھر ورڈپریس انسٹال پر کلک کریں

Configuration

خوش آمدید صفحے پر لاگ ان کریں۔ مبارک ہو، آپ کا ورڈپریس بلاگ استعمال کے لئے تیار ہے۔

 wpdashboard